صوبائی وزیرمال سے ورلڈ بنک کے سات رکنی وفد کی ملاقات

صوبائی وزیرمال سے ورلڈ بنک کے سات رکنی وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (عثمان علیم) صوبائی وزیرمال ملک محمد انور سے ڈونگ کیوکیواک کی قیادت میں ورلڈ بنک کے سات رکنی وفد کی ملاقات، پنجاب اربن لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزشن اور ترقیاتی اہداف سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مال ملک محمد انور سے ڈونگ کیو کیواک کی قیادت میں عالمی بینک کے سات رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، بورڈ آف ریونیواور متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ ورلڈ بینک کے وفد نے پنجاب اربن لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹیلاائزیشن اور ترقیاتی اہداف سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وفد نے سٹیٹ آف دی آرٹ مربوط نظام کے تحت مضبوط اورمستحکم لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے قیام سے متعلق تجاویز اورسفارشات پیش کیں۔
ملاقات کے دوران اربن ایریاز سے متعلقہ ریونیومعاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر کی جانب سے اربن لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں ورلڈ بینک کی تکنیکی معاونت کی تعریف کی گئی۔ صوبائی وزیر مال کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے وفد نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا، حکومت پنجاب کی جانب سے ریونیو نظام میں بہتری کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
انھوں نے وفد کولینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور نجی بینکوں کے درمیان چھوٹے کسانوں کو قرضے کی فراہمی کے معاہدے سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ اس اقدام سے 30نجی بینکوں کی 3000برانچوں پر شہریوں کو اراضی ریکارڈ کے حصول میں سہولیات میسر آئیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer