سٹی 42:کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ میں گورننس اور انتظامی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبے میں گورننس اور انتظامی نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامی کارکردگی میں مزید بہتری کی ہدایت کی۔