ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 268 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 319 زخمی

لاہور: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 268 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 319 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 268 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 319 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 105 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 214 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بیشتر ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، رفتار کو مقررہ حد میں رکھیں اور احتیاط سے ڈرائیونگ کریں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔