ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام، پولیس اور فوج ایک دوسرے کے شانہ بشانہ، سوات میں فلیگ ریلی کا انعقاد

عوام، پولیس اور فوج ایک دوسرے کے شانہ بشانہ، سوات میں فلیگ ریلی کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سوات میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے مشترکہ پٹرولنگ اور فلیگ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ 

سوات کے شہریوں نے پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قومی پرچم تھام کر افواجِ پاکستان اور پولیس کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔فلیگ ریلی میں پاک فوج کے جوانوں، پولیس اہلکاروں، شہریوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء کی جانب سے "پاکستان زندہ باد" اور "پاک آرمی زندہ باد" کے پُرجوش اور فلک شگاف نعرے۔ مشترکہ پٹرولنگ کے دوران سیکیورٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلوں نے شہر کی اہم شاہراہوں پر گشت کیا۔ 

اس سرگرمی کا مقصد عوام میں احساسِ تحفظ کو مزید مضبوط کرنا، باہمی اعتماد کو فروغ دینا اور ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دینا تھا۔ یہ اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام، پاک فوج اور پولیس مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور یہی مشترکہ عزم سوات میں پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔