ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیر الیکشن پر ن لیگ جشن ضرور منائے لیکن لاشوں پر نہیں ،ندیم افضل چن

کشمیر الیکشن پر ن لیگ جشن ضرور منائے لیکن لاشوں پر نہیں ،ندیم افضل چن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ آج پاکستان مسلم لیگ ن جشن منا رہی ہے کہ کشمیر میں ہم نے الیکشن جیتا ہے، جشن ضرور منائیں لیکن لاشوں پر نہیں ۔

ندیم افضل چن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرپور میں 13 سیٹوں پر الیکشن ہوا تو کہا ہم ہر پولنگ اسٹیشن پر آگے ہیں ،آپ نے ہر پولنگ اسٹیشن پر انجیکشن لگایا،آپ کا پنجاب کا انجیکشن ہوتا ہے 10 ہزار ووٹ کا ، کشمیر کا انجیکشن ہے 7 ہزار ووٹوں کا،بیلٹ پیپرز میں جو آپ نے لوگوں کو مہریں لگا کر دی ہیں اسٹاف سے پوچھ لیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ یہ الیکشن متنازعہ ہو ،آپ کا جو لاشوں پر جشن منانے کا انداز ہے اس پر ہم جواب دینا ضروری سمجھتے ہیں ،آپ نے آخری گھنٹے میں جا کر ٹائم چینج کیا،ہمارے امیدواروں کو تو بتایا بھی نہیں کہ ٹائم ایک گھنٹہ آگے بڑھ گیا ہے،آپ کے امیدواروں کو پتہ تھا کہ ٹائم ایک گھنٹہ بڑھا ہے،ہم نے چار حلقوں کی بات کی کہ ری پولنگ کروا لیں جو متنازعہ ہیں آپ نے اس کا بھی مثبت جواب نہیں دیا۔