ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کل مقامی تعطیل ، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ

پنجاب میں کل مقامی تعطیل ، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر ، ارشاد قریشی)حکومت پنجاب نےکل  مقامی تعطیل کا اعلان ، راولپنڈی میں  میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔ 
  تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کل مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا،ضلع ی دفاتر اور ڈی سی کے ماتحت دفاتر بند رہیں گے۔
پنجاب سول سیکرٹریٹ خود مختار اداروں اور ریجنل دفاتر پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے مقامی تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے،مقامی تعطیل داتا صاحب کے عرس کے موقع پر کی جا رہی ہے۔

 دوسری جانب راولپنڈی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں کل میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  میٹرو بس حکام کے مطابق صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک سروس بند رہے گی، جبکہ آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

 حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل متبادل ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پلان کو مدنظر رکھیں۔ 
 
 

Ansa Awais

Content Writer