ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹریفک پولیس کا ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

لاہور ٹریفک پولیس کا ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا۔ اچھرہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والی ایک وین کو روک کر اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ٹریفک انسپکٹر شاہد رانجھا کے مطابق وین کے ای چالان کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ گاڑی پر ایک لاکھ 39 ہزار 750 روپے کے جرمانے واجب الادا تھے۔

پولیس کے مطابق وین ڈرائیور نے 16 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی جبکہ 6 مرتبہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے جرم کا ارتکاب کیا، جس کے باعث اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

ٹریفک انسپکٹر شاہد رانجھا نے بتایا کہ ڈرائیور کی جانب سے تمام بقایا جرمانہ ادا کرنے کے بعد وین کو چھوڑ دیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ای چالان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں، ٹریفک سگنلز کی پابندی کریں اور دورانِ ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال یقینی بنائیں تاکہ محفوظ ٹریفک نظام کو فروغ دیا جا سکے۔