ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیراکوٹ پولیس کی کارروائی، پانچ منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیت  کی چرس اور آئس برآمد

شیراکوٹ پولیس کی کارروائی، پانچ منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیت  کی چرس اور آئس برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شیراکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چار کلوگرام سے زائد چرس اور آدھا کلوگرام آئس برآمد کر لی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر شیراکوٹ کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ برآمد ہونے والی منشیات میں چار کلوگرام سے زائد چرس اور نصف کلوگرام آئس شامل ہے، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں چرس اور آئس فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد کی شناخت اکرام، شفقت، محمد علی، عمر اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شیراکوٹ عمران اسلم اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔