ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر گرفتار

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر سے گرفتار کر لیا گیا

سردار قیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کیے جانے کا امکان ہے ،  تحریک انصاف نے موقف اپنایا ہے کہ گرفتاری وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے کہنے پر عمل میں لائی گئی،

ذرائع کے مطابق قیوم نیازی کی گرفتاری فیصل آباد عدالت کے 9 مئی کے کیس کے فیصلے کی روشنی میں ہوئی،سردار قیوم نیازی پر 9 مئی واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے ،تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے گرفتاری کی شدید مذمت کی جارہی ہے 

سیاسی رہنماوں کا کہنا ہے کہ قیوم نیازی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہےآزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج متوقع ہے 

سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں