ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف آج ماسکو پہنچیں گے

امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف آج ماسکو پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف آج ماسکو پہنچیں گے، جہاں وہ اہم سفارتی امور پر روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

نیٹومیں امریکی سفیرمیتھیو وِٹیکرکے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد یوکرین پر جاری تنازع کے حل کے لیے مذاکرات میں پیشرفت کی کوشش ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحادیوں کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی روس پردباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، تاکہ ماسکو کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو امن معاہدے کے لیے جو 50 روز کی مہلت دی تھی، اسے کم کرکے اب صرف 10 دن کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ روس پر سفارتی دباؤ کو تیز کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ یوکرین تنازع کے ممکنہ حل کے لیے ایک نیا سفارتی باب ثابت ہو سکتا ہے، تاہم روس کے ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔