ویب ڈیسک :اداکارہ نعیمہ بٹ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے پر طنزیہ انداز میں ایک ویڈیو شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
نعیمہ ان دنوں کسی نئے ڈرامے میں نظر نہیں آ رہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم ہیں اور طرح طرح کی ویڈیوز بناکر اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اپنی ویڈیو میں نعیمہ بٹ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ تمہیں پاکستانی ڈراموں میں کام نہیں ملتا، اس لیے ایسی ویڈیوز بنا رہی ہو تو جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے؟ آئیں میرے پالتو کتے سے ملیں، کم از کم وہ تو وفادار ہے۔