عبدالقیوم وزیر: بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا۔پولیس سے مقابلے میں ، 3 دہشت گرد مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید، 3زخمی ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر حملہ میں دہشتگردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، پولیس اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے فائرنگ کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید تین زخمی ہوگئے ہیں ۔
دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے لڑنے والے پولیس اہلکار نیاز شہید ہوگئے، پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کی قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ۔