شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نےسرکاری سکیم کےتحت عازمین سےحج اخراجات وصول کرنیکافیصلہ کر لیا۔
شہرسمیت ملک بھرمیں عازمین سےاخراجات کی پہلی قسط کل سےوصول کی جائیگی،سرکاری سکیم کے رجسٹرڈ عازمین کو لانگ پیکج کے تحت 5لاکھ روپےاداکرناہونگے۔
شارٹ حج پیکج کے تحت عازمین کو 5لاکھ 50ہزارروپےاداکرنا ہوں گے،عازمین حج کو پہلی قسط چار اگست سے لیکر 9 اگست تک جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا۔
غیر رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی11اگست سے شروع ہو گی۔عازمین حج مقررہ بینکوں میں 16 اگست تک درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
سرکاری حج سکیم کوٹہ مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی پر پابندی لگا دی جائیگی،عازمین حج سے حج پیکج کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائےگی۔
یکم مارچ 2014 سے پہلے پیدا ہونیوالے عازمین کو حج کرنے کی اجازت ہو گی۔خواتین عازمین بینکوں سے مجوزہ فارم لیکر بغیر محرم حج کر سکیں گی۔
عازمین حج گھروں میں بیٹھ کر آن لائن درخواست اور اخراجات ادا کر سکیں گے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App