ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نزلہ زکام سے نجات دلانے میں مددگار گھریلو ٹوٹکے

نزلہ زکام سے نجات دلانے میں مددگار گھریلو ٹوٹکے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نزلہ اور فلو وغیرہ کی علامات سے ریلیف کے لیے متعدد گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں۔مگر طبیعت چند ہفتوں تک بہتری محسوس نہ ہو تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرنا چاہیے۔

اسی طرح سانس لینے میں مشکلات، دھڑکن کی رفتار بڑھنا، غشی کا احساس یا دیگر سنگین علامات کا تجربہ ہو تو جلد از جلد طبی امداد حاصل کریں۔

چکن سوپ
چکن سوپ مکمل علاج تو نہیں مگر یہ نزلہ زکام اور فلو کی صورت میں ایک اچھا انتخاب ضرور ہے۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ مقدار میں چکن سوپ سے لطف اندوز ہونا خون کے ایسے مخصوص سفید خلیات کی حرکت سست کرتا ہے جو جسم کو بیماری سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

جب یہ خلیات سست روی سے حرکت کرتے ہیں تو وہ جسم کے ان حصون میں زیادہ اکٹھے ہوتے ہیں جن کو علاج کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چکن سوپ بالائی نظام تنفس کے امراض کی علامات میں کمی لانے کے لیے مؤثر ہے، کم نمک والے سوپ کا انتخاب کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

شہد
شہد بیکٹریا اور جراثیم کش ہوتا ہے، چائے (بغیر دودھ والی) میں لیموں اور شہد کا اضافہ گلے کی سوجن کی تکلیف کم کرتا ہے، تحقیقی رپورٹس میں بھی بتایا گیا ہے کہ شہد کھانسی کو دبانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سونے سے قبل بچوں کو 10 گرام شہد کا استعمال کرانا کھانسی کی علامات کی شدت کم کرتا ہے، ان کی نیند بہتر ہوتی ہے جس سے بھی نزلہ زکام کی علامات کی شدت کم ہوجاتی ہے۔

ادرک
ادرک کے طبی فوائد کا ذکر تو صدیوں سے کیا جارہا ہے مگر اب سائنسی ثبوت بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔

ادرک کے چند ٹکڑے ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر اسے پینا کھانسی یا گلے کی سوجن میں ریلیف دلا سکتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے متلی کی روک تھام ہوسکتی ہے جس کا سامنا اکثر فلو کے مریضوں کو ہوتا ہے۔

لہسن
لہسن میں مرکبات ایلیسین موجود ہوتے ہیں جو جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔

غذا میں لہسن یا اس کے سپلیمنٹ کا اضافہ نزلہ زکام کی علامات کی شدت گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق لہسن کا استعمال بیمار ہونے سے بھی بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر اس کا استعمال کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

وٹامن سی
وٹامن سی جسم کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے اور متعدد طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔

لیموں، گریپ فروٹس، پتوں والی سبزیاں، مالٹے اور دیگر متعدد پھلوں اور سبزیاں اس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں، خاص طور پر لیموں۔

بیمار ہونے پر لیموں کے عرق کو گرم چائے میں شہد کے ساتھ شامل کرنا بلغم کی مقدار کو کم کرسکتا ہے۔

اسی طرح لیموں کا گرم یا ٹھنڈا شربت بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اگرچہ یہ مشروبات نزلہ زکام سے مکمل نجات نہیں دلاتے مگر ان سے وٹامن سی جسم کو ضرور ملتا ہے جس کی مدافعتی نظام کو ضرورت ہوتی ہے۔

مناسب مقدار میں وٹامن سی کا استعمال بالائی نظام تنفس کی بیماریوں اور دیگر امراض کی شدت میں کمی لاتا ہے۔

نمک ملا پانی
نمک ملے پانی کے غرارے کرنے سے بھی بالائی نظام تنفس کے امراض کی شدت میں کمی لانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، جبکہ گلے کی سوجن اور ناک بند ہونے کی تکالیف میں بھی کمی آتی ہے۔

نمک ملے پانی سے غرارے کرنا بلغم کو بھی کم کرتا ہے۔

ایک گلاس پانی میں ایک کھانے کے چمچ نمک ملائیں اور کلیاں کریں۔