ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یااللہ خیر,ملک کے سب سے بڑے شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

یااللہ خیر,ملک کے سب سے بڑے شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور گھروں سے باہر نکل آئے۔

   زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز راوت سے مشرقی جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر دور تھا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے راولپنڈی ،اسلام آباد،چکوال، مری، اٹک، گوجرخان، ہری پور، کلرسیداں، تلہ گنگ، کالاباغ،راولا کوٹ اور کلرکہار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔اس کے ساتھ  مردان،چوآسیدن شاہ،مانسہرہ، بٹگرام، سوات، جہلم، آزادکشمیر، شانگلہ،اٹک ، صوابی، شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے زلزلے کی شدت اور اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ریسکیو سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔