مجھے پیسہ اخبار کی 1896 کی فائل دیجئے،  پنجاب پبلک لائبریری کے اسٹاف سے یہ فرمائش کس نے کی؟

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پنجاب پبلک لائبریری کا دورہ ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیر خان بارہ دری کا بھی دورہ کیا ، محسن نقوی نے پنجاب پبلک لائبریری کے ریکارڈ روم، ریڈنگ روم، انگلش سیکشن، کمپیوٹر لیب اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ریکارڈ روم میں پیسہ اخبار کی 1896 کی فائل طلب کی اور اس کا مطالعہ کیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ پیسہ اخبار صحافتی تاریخ کا اثاثہ ہے، اسے محفوظ کرنا اور سنبھالنا ہمارا فرض ہے۔ محسن نقوی نے ریڈنگ روم میں مقابلے کے امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ سے بات چیت کی ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیر خان بارہ دری کی اصل حالت میں بحالی کا حکم دیا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب پبلک لائبریری کی تعمیر و مرمت، تزئین و بحالی کا جامع پلان طلب کر لیا ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ریکارڈ روم کی مخدوش عمارت کو منہدم کرکے ازسر نو تعمیر کا حکم دیا ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ریڈنگ روم میں تیز رفتار انٹرنیٹ، یو پی ایس کی فوری فراہمی کی ہدایت کی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری اطلاعات، تعمیرات و مواصلات، خزانہ، ڈی جی والڈسٹی، کمشنر لاہور ڈویژن اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔