(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان خان سے متعلق بڑی بات کر دی۔
رپورٹس کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت نے کہا ’میں بہت خوش ہوں کہ سلمان خان کو اسلحہ رکھنے کے لیے لائسنس مل گیا، سلمان خان پریشان نہ ہوں، انہیں کوئی کچھ نہیں کر سکتا، عوام کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں‘۔
سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا ’آپ کو کبھی بھی میری ضرورت پڑے تو میں آپ کی باڈی گارڈ بننے کے لیے تیار ہوں، آپ چل رہے ہوں، میں آپ کے آگے آگے چلوں اور جیسے ہی کوئی گولی چلائے تو پہلے مجھے لگے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد انہیں اسلحہ لائسنس مل گیا ہے۔ اداکار نے اپنی گاڑی میں بلٹ پروف شیشے بھی نصب کروا لیے ہیں۔