بینک کے لاکر سے شہری کے کروڑوں کے زیورات چوری

بینک لاکر،زیورات چوری،ایچ بی ایل،سٹی42
کیپشن: Locker,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)شمالی چھائونی میں ایچ بی ایل کے لاکر سے شہری کے کروڑوں روپے کےزیورات چوری ہوگئے،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
 شہری خرم شہزاد کے مطابق انہوں نے اپنی بہن اور بیوی کے 70 تولے کے زیورات بینک کے لاکر میں رکھے تھے، گزشتہ روز وہ بینک کے لاکر سے جیولری نکالنے کے لئے گئے تو بینک کا لاکر کھلا ہوا اور زیورات غائب تھے۔

متاثرہ شہری کی اطلاع پر شمالی چھائونی پولیس بینک پہنچ گئی، بینک انتظامیہ نے پولیس کے پہنچنے پر اپنی لیگل ٹیم بینک بلوا لی، متاثرہ شہری خرم شہزاد نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ شمالی چھائونی میں درخواست دے دی، پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔