ویکسین لگوانے والوں میں انتقال کی کتنی شرح؟ حیران کن تحقیق

 ویکسین لگوانے والوں میں انتقال کی کتنی شرح؟ حیران کن تحقیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا کی چوتھی لہر میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں اپنی دہشت کے پنچے گاڑے دیے ہیں، اس سے بچاؤ کے لئےویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، کورونا ویکسین لگوانے والوں سے متعلق ماہرین نے ایک نئی تحقیق کرتے حیران کردیا۔ 

تفصیلات کےمطابق مہلک وبائی مرض کورونا کی چوتھی لہر میں مزید شدت آچکی ہے جس کے باعث ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، کورونا ویکسین لگوانے والوں سے متعلق پہلے بھی مختلف آراء دی گئیں تھیں جبکہ ایک بار پھر ماہرین نے اس بات پر تحقیق کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ان میں موت کی شرح کم ہوجاتی ہے۔

یہ دعویٰ امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویکسین لگوانے والے افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنے کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق مکمل ویکسین شدہ 0.004 فیصد افراد کورونا میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچے جبکہ مکمل ویکسین شدہ 0.001 فیصد افراد کا کورونا میں مبتلا ہوکر انتقال ہوا، کورونا میں مبتلا یا اموات کے کیسز 95 فیصد سے زائد غیرویکسین شدہ افراد کے ہیں، مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

علاوہ ازیں امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ ویکسین ہمیں بیمار ہوکر ہسپتال پہنچنے، شدید بیمار ہونے یا مرنے سے بچا رہی ہے۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer