(ویب ڈیسک )انسان اپنی زندگی کو بہتر ا ور آسان بنانے کے لئے نت نئی ایجادات کرتا رہتا ہے ، سائنسی ترقی نے دنیا کوبدل کر رکھ دیا ہے۔
اسی حوالے سے اگر بات کریں کھانا بنانے کی تو خواتین کے لئے کھانا بنانا کبھی بھی آسان نہیں رہا ، دنیا بھر میں مختلف روبوٹس تیار کیے جارہے ہیں جو مختلف کام سرانجام دیتے ہیں، لیکن اب بڑی خوشخبری یہ ہے کہ حال ہی میں ماہرین نے ایسا روبوٹ بھی تیار کرلیا جو گھر کا کھانا بنا سکتا ہے۔
یہ باقاعدہ ہاتھ اور پاؤں والا روبوٹ نہیں البتہ ایک ایسا سمارٹ آلہ ہے جو 3 آسان مراحل میں کام کرتا ہے، آپ پہلے کھانے کی ترکیب منتخب کریں اور اجزا ایک جگہ رکھیں جس کے بعد چھوٹے مرتبان اجزا سے بھریں اور بٹن دبا دیں۔اس طرح اولیور ریسپی کو دیکھتے ہوئے بقیہ کام از خود کرلے گا۔ یہ ربوٹ ایک ذہین باورچی کی طرح مزیدار کھانے، سالن، سوپ، چاول، پاستا، فجیتا اور دیگر بے شمار اقسام کے کھانے تیار کرسکتا ہے۔اس کے اوپر رکھے برتنوں سے وقفے وقفے سے اجزا نکل کر شامل ہوتے رہتے ہیں اور اندر موجود روبوٹک چمچ کھانے کو اپنے انداز سے تیار کرتا رہتا ہے۔