ٹوئٹر  صارفین کے لئے بڑی خوشخبری 

 ٹوئٹر  صارفین کے لئے بڑی خوشخبری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے ایپلی کیشن تک رسائی مزید آسان بنادی۔

اب ٹوئٹر اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے کیلئے ایپل اور گوگل اکاؤنٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،اس فیچر سے متعلق صارفین کو ٹوئٹر سپورٹ کی جانب سے مطلع کر دیا گیا ہے کہ  جب کہ ای میل ایڈریس ایک جیسا ہوگا۔

یہ فیچر ٹوئٹر بیٹا ورژن صارفین کیلئے گزشتہ ماہ متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب کمپنی کی جانب سے اسے تمام صارفین کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ اپ ڈیٹ کے تحت صارف کو پہلے سے موجودہ تفصیلات کے ذریعے نیا اکاؤنٹ یا لاگ اِن کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ صارف کو پہلے کی طرح اپنی بنیادی معلومات (نام اور ای میل ایڈریس وغیرہ) فِل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی جس سے صارفین کیلئے ٹوئٹر لاگ اِن مزید آسان  ہو گیا ہے۔