ویب ڈیسک : بیوی کی شوہر کو گاڑی تلے روند کر قتل کرنے کی کوشش ناکام، دونوں گتھم گتھا۔سی سی ٹی وی کیمروں نے سب ریکارڈ کرلیا۔
امریکا میں سی سی ٹی وی کیمروں نے ایک ایسے ویڈیو کلپ کو محفوظ کیا ہے جس میں ایک امریکی خاتون نے اپنے شوہر کو کار کے ذریعے بار بار سڑک پر روندنے کی کوشش کی مگر وہ بچ گیا۔ ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ اس شخص نے پہلے گاڑی کے ڈگی سے کچھ چیزیں نکالیں اور انہیں زمین پر پھینک دیا جبکہ اس کی بیوی گاڑی کے اندر تھی۔پھر خاتون نےگاڑی کو پیچھے کی طرف چلایا، شوہر گاڑی کے پیچھے کھڑا تھا اور شوہر نے بھاگ کر جان بچائی۔
عورت نے کئی بار اپنے شوہر پر بار بار گاڑی چڑھانے کی کوشش کی مگر وہ ہربار گاڑی تلے آنے سے بچ جاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میاں بیوی ایک عمارت کے سامنے ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں جبکہ پولیس متاثرہ جوڑے کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔
ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/watch?v=3mRRfWYYrbA&t=1s