کورونا کی چوتھی لہر ، اُشنا شاہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

 کورونا کی چوتھی لہر ، اُشنا شاہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا کی چوتھی لہر  کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہ، معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی  کوروناکا شکار ہوگئیں،اشناشاہ ا س سے قبل ویکسین کی دونوں ڈوزز لگواچکی ہیں ،انہوں نے جن لوگوں سے ملاقات کی انہیں بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔

  تفصیلات کے مطابق  پاکستان کی معروف اداکارہ  اُشنا شاہ نےانسٹاگرام پر پوسٹ شیئر  کی ہے جس میں اپنا کورونا ٹیسٹ  مثبت آنے سے متعلق بتایا ہ ہےاور حالیہ دنوں میں انہوں نے جن لوگوں سے ملاقات کی انہیں بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔اداکارہ  اُشنا شاہ  کا کہنا تھا کہ   ’کورونا سےبچاؤ کیلئے  ویکسین کی دونوں ڈوزز لگوائے جانے کے باوجود میں کورونا کا شکار ہوگئی ہوں۔ اب میں صحت  سے متعلق کافی فکر مند رہتی ہوں اس لیےمیری قوتِ مدافعت کافی مضبوط ہے۔  اُشنا شاہ نےاپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی چوتھی لہر اور بالخصوص ڈیلٹا ویرئنٹ کو ہلکا نہ لیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

View this post on Instagram

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

View this post on Instagram

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

 واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کےدوران  کوروناوائرس سےمزید 67 افراد جان کی بازی ہارگئے  جبکہ24گھنٹوں  میں3ہزار 582 کورونا کیسزرپورٹ ہوئے۔ کوروناکیسز کی مجموعی تعداد10لاکھ 43 ہزار277ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں49 ہزار 798 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی۔  کورونا کے تیزی  سے پھیلاؤ کے باعث   گزشتہ روز  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نےزیادہ کورونا کیسزوالے شہروں میں نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ نئی پابندیوں کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں حالیہ بندشیں جاری رہیں گی۔اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور ملتان میں بھی پابندیاں لگیں گی۔  دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد ہو گی اور ایک مرتبہ پھر ہفتے میں دو چھٹیاں دی جائیں گی تاہم  چھٹیاں کس دن ہوں گی؟ اس کا فیصلہ صوبے ازخود کریں گے۔ ان ڈور ڈائننگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ جاری رہے گی۔