عائزہ خان کی عید سیلفی وائرل

عائزہ خان کی عید سیلفی وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی عید سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

View this post on Instagram

Eid mubarak ????

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

سیلفی دور حاضر کے نوجوانوں کا پسندیدہ ترین مشغلہ ہے، جو اب ہر عمر کے افراد کی پسند بن چکا ہے، سیلفی فیور میں صرف عام افراد نہیں سیاسی و سماجی شخصیات، گلوکار اور فلمی ستارے بھی بری طرح مبتلا ہیں، لاہور سمیت ملک بھر میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے، شوبز سے وابستہ افراد اپنی عید سیلفی سوشل میڈیا پر شئیر کر کے اپنے مداحوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

View this post on Instagram

Eid mubarak everyone ❤️

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی عید کے پہلے اور دوسرے دن کی سیلفی شیئر کی ہے، جسے اب تک ہزاروں افراد پسند کرچکے ہیں,  عائزہ کی سیلفیوں میں  ان کے ساتھ ان کے شوہر اور بچے بھی موجود ہیں۔

View this post on Instagram

Eid mubarak everyone, specially to all the newly wed couples ❤️ Love and respect each other always:)

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

 اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ اپنی ایک تصویربھی شیئر کی۔انھوں نے اپنے پیغام میں اپنے تمام مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی جس میں انھوں نے خصوصی طور پر نئے شادی شدہ جوڑوں کا ذکر کیا۔ عائزہ خان نے تجویز دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ ایک دوسرے کی عزت کریں اور محبت کریں۔

View this post on Instagram

Eid day 1 wearing @ansabjahangirstudio styled by @anilamurtaza Jewellery @allurebymht

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

عائزہ نے عید کے پہلے روز انصب جہانگیر جب کہ دوسرے روز حسین ریہڑ کی کولیکشن زیب تن کرکے بھی فوٹو شوٹ کروایا، جسے عائزہ خان نے انسٹاگرام پر شیئر کردیا۔

View this post on Instagram

Eid mubarak ❤️

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں نے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

View this post on Instagram

Eid mubarakk ????

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

Sughra Afzal

Content Writer