سٹی 42: پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے سرکاری ہسپتال بھی متاثر ہوگئے ۔
سرکاری ہسپتالوں کو ایمبولینسز ، جنریٹرز اور گاڑیوں کیلئے مختص کردہ بجٹ کم پڑ گیا ۔
پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ہسپتالوں کے بجٹ میں مختلف فنڈز کم پڑ گئے ۔سرکاری ہسپتال صرف جنریٹرز کی مد میں کروڑوں روپے کے خسارے سے دوچار ہیں ۔
ہسپتالوں کے رواں مالی سال کے بجٹ میں پٹرول ،آئل ہیڈ میں مختص بجٹ قیمتیں بڑھنے سے آدھا رہ گیا ۔
مالی سال کے آخری تین ماہ کیلئے بجٹ شدید کم ، بڑھتی قیمتوں کے مطابق مزید کروڑوں روپے درکار ہیں ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App