ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول قیمتوں کے خلاف رکشہ یونین کا احتجاج، حکومت مخالف نعرے

پٹرول قیمتوں کے خلاف رکشہ یونین کا احتجاج، حکومت مخالف نعرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:پاکستان مرکزی مسلم اور ملی رکشہ یونین کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ احتجاج مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد محمود سندھو کی کال پر کیا گیا، جس میں سیکرٹری جنرل چودھری حمید الحسن گجر اور مرکزی رہنما حافظ عبدالرؤف سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

مظاہرین نے پارٹی پرچم اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے پروٹوکولز ختم کرے اور عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کرے۔ مظاہرین نے “مہنگائی کا طوفان بند کرو، بند کرو” کے نعرے بھی لگائے۔