ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ آج کھیلا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں آج ایک اہم میچ کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم شہر میں بارش کی پیشگوئی کے باعث میچ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کے مطابق ملتان سلطانز ابتدائی دو میچز جیت کر دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ لاہور قلندرز 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ٹیموں میں کراچی کنگز تینوں میچ جیت کر پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3، 3 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے۔

جبکہ راولپنڈی را ئیڈرز اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں تاحال بغیر کسی پوائنٹ کے ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔