ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، لودھراں میں ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، گاڑیاں بند

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، لودھراں میں ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، گاڑیاں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مشتاق بھٹہ: لودھراں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے گاڑیاں کھڑی کر دیں جبکہ پٹرول پمپس بھی ویران ہو گئے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اتنے مہنگے پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ٹرانسپورٹ کا کاروبار چلانا ممکن نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں جبکہ کرایوں میں اتنا اضافہ ممکن نہیں، جس کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر فوری قابو پایا جائے، بصورت دیگر ان کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ کا کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے گاڑیاں بند کرنے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مختلف پٹرول پمپس پر بھی غیر معمولی سناٹا دیکھنے میں آیا۔ ٹرانسپورٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر قیمتیں کم نہ کی گئیں تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔