ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ میں سی سی ڈی کا پولیس مقابلہ: 2 ڈاکو ہلاک، ساتھی خاتون گرفتار

کاہنہ میں سی سی ڈی کا پولیس مقابلہ: 2 ڈاکو ہلاک، ساتھی خاتون گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور پنجاب پولیس نے کاہنہ کے علاقے میں ایک اہم کارروائی کے دوران دو خطرناک ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ان کی ساتھی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان پولیس کی وردیاں پہن کر موٹروے پر وارداتیں کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کی گاڑی سے پولیس یونیفارم اور ریوالونگ لائٹ بھی برآمد ہوئی، جو ان کے جرائم کے طریقہ کار کو ظاہر کرتی ہے۔

حکام  کے مطابق چند روز قبل انہی ملزمان نے موٹروے پر واردات کی تھی، جس دوران فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل رزاق شہید جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسین حیدر کی سربراہی میں ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو ہلاک کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان وارداتوں کے لیے کرائے کی گاڑی استعمال کرتے تھے۔

کارروائی کے دوران ایک خاتون، رابعہ، کو بھی گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر ہلاک ڈاکو فہد کی دوسری بیوی ہے۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران خاتون ملزمان کو اسلحہ لوڈ کر کے فراہم کرتی رہی۔

مزید برآں، ابتدائی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ڈاکو اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے ساتھ بھی مقابلے میں ملوث رہ چکے تھے۔