گورنر پنجاب کی برطرفی ،رکن صوبائی اسمبلی مولانا جلیل شرقپوری کا ردعمل آگیا

گورنر پنجاب کی برطرفی ،رکن صوبائی اسمبلی مولانا جلیل شرقپوری کا ردعمل آگیا
کیپشن: Assembly Member On Governor Punjab
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رکن صوبائی اسمبلی مولانا جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ چودھری محمد سرور کو ہٹانے کا دکھ ہوا ہے، اور جو بھی چودھری محمد سرور کا حکم ہوگا ، اسکے مطابق ووٹ دیں گے. 

رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری محمد سرور جیسے سنئیر ، پرخلوص ورکر کے بارے میں پی ٹی آئی کا فیصلہ ہمارے لیے انکے ساتھ ہماری بھی بڑی محبت ہے ہمارے لیے انہیں ہٹانے کا فیصلہ بڑا تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے مخلص ورکر کے بارے میں فیصلہ افسوسناک ہےہم اس فیصلے کی تائید نہیں کرسکتے ۔ تحریک انصاف نے جہاں بڑی سیاسی غلطیاں کیں ، یہ بھی انکی بڑی غلطی ہے۔ مولانا جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ ہم چودھری محمد سرور کے ساتھ کھڑے ہیں اور جو بھی چودھری محمد سرور کا حکم ہوگا اسکے مطابق ووٹ دیں گے.