کورونا نےچڑیا گھر کا رخ کرلیا

lahore zoo corona
کیپشن: lahore zoo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا کے وار جاری، لاہور چڑیا گھر  کےدو ملازمین کا کورونا مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے. کورونا کی وجہ سے چڑیا گھر میں گھڑ سواری، جمپنگ سمیت بیٹھنے پر پابندی عائد کردی گئی،  کورونا کے شبے میں شیرنی کاجل کے کورونا ٹیسٹ بھی کروا لیے گئے ہیں۔

چڑیا گھر کے کیپر کا کورونا مثبت اگیا کیپر کو قرنطینہ کردیا گیا۔ چڑیا گھر میں انٹرن خاتون کا کورونا بھی مثبت آگیا،خاتون کو بھی قرنطینہ کردیا گیا۔ دوسری جانب  کورونا کے پیش نظر بیماری شیرنی کاجل کے بھی کرونا ٹیسٹ کرلیے گئے، مادہ شیرنی میں کرونا کی علامات کے شبہ پر ٹیسٹ کیے گئے تاہم کاجل کا کورونا منفی آگیا۔

علاوہ ازیں چڑیا گھر میں کورونا کہ وجہ سے سیاحوں کی تعداد کم ہوکر دس فیصد رہ گئی، چڑیا گھر میں سیاحوں کے بیٹھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ چڑیا گھر کینٹن پر بھی بیٹھنے پر پابندی عائد ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے سختی کردی گئی ہے۔

چڑیا گھر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے سیاحوں کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer