ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوروم مالک کا پاک ویلز کی ٹیم پر بہیمانہ تشدد

پاک ویلز کی ٹیم پر تشدد
کیپشن: Torture
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: شوروم پر گاڑی کی انسپکشن کیوں کی ؟؟؟۔ شوروم مالک نے پاک ویلز کی ٹیم کو تشدد کر کے باندھ لیا ۔ قریشی اینڈ ڈوگرز موٹرز جیل روڈ نے انسپکشن ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

پولیس کے مطابق پاک ویلز کی انسپکشن ٹیم گاڑی خریدار کو دینے سے پہلے انسپکشن کرتی ہے، شوروم پر کھڑی گاڑی کا اشتہار پاک ویلز پر دیا گیا تھا جس کی انسپکشن کے لئے ٹیم جب وہاں پہنچی تو جیل روڈ پر شوروم مالک نے پاک ویلز کی انسپکشن ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا اور ٹیم میں شامل نوجوان کو حبس بے جا میں رکھ کر کرسی کے ساتھ باندھا۔ 

اطلاع ملنے پر سول لائنز پولیس نے حبس بے جا میں رکھے نوجوان کو بازیاب کروایا اور شوروم کے مالک اشفاق ڈوگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔