وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود گڈزٹرانسپورٹ کی راہ میں رکاوٹیں

وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود گڈزٹرانسپورٹ کی راہ میں رکاوٹیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم : کورونا وائرس کےکیسز میں اضافے کےباعث لاک ڈائون میں مزید سختی، حکومتی ہدایات کے برعکس شہرکےداخلی وخارجی راستوں پرگڈز ٹرانسپورٹ کوروکا جانےلگا، شہرمیں سامان کی ترسیل متاثرہونےسےاشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
لاک ڈائون میں مزید سختی سےگڈز ٹرانسپورٹ متاثر، گڈزٹرانسپورٹ کے مسائل بڑھنےسےشہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ، اشیاء ضروریہ کی ترسیل متاثرہونےسے قیمتیں بڑھنےلگیں۔
وزیراعظم کی بارہا ہدایات کےباوجود گڈزٹرانسپورٹرزکےمسائل کم نہیں ہوئے، شہرکےداخلی و خارجی راستوں پرگڈزٹرانسپورٹرزکی گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے،جس سےحالات مزید خراب ہونےلگے۔
صدرپاکستان ٹرانسپورٹ الائنس تنویرجٹ کا کہنا ہےکہ پولیس کی جانب سے گڈزٹرانسپورٹ بارےحکومتی ہدایات پربالکل عملدرآمد نہیں کیاجارہا، شہربھر میں ٹرانسپورٹ کےسپیئر پارٹس اور ورکشاپس بھی جبری طورپر بند کرائی جا رہی ہیں۔ڈرائیورزکا کہنا ہےکہ ورکشاپس بند ہونےسے خراب ہونے والی گاڑیاں کھڑی کرنےپرمجبور ہیں. 
گڈز ٹرانسپورٹرز نےمطالبہ کیا ہے کہ حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کے لیے مسائل کےبجائے آسانیاں پیدا کرے،سپیئرپارٹس،ورکشاپس اورٹرک اڈوں پر موجود ہوٹلزکھولنے کی اجازت دی جائے،کورونا کی وبا کے دوران اشیا ضروریہ کی ترسیل کےلیےگڈز ٹرانسپورٹرزکو ٹول ٹیکس سےاستثنیٰ دیا.

لاک ڈائون کےباعث گڈز ٹرانسپورٹ کوبھی جگہ جگہ روکا جا رہا ہے، جس سےنہ صرف شہربلکہ ملک بھرمیں اشیاء ضروریہ کی ترسیل میں مشکلات درپیش ہیں۔

خیال رہے کہ اشیاء ضروریہ ضروریہ کی قلت پوری کرنے کیليے وزیراعظم نے گڈزٹرانسپورٹ کھولنے کا حکم دیا تھا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چاروں صوبوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

واضح  رہے کہ دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 53ہزار 240 ہو چکی ہے۔ امریکا میں مزید 25، میکسیکو13،چین 4 ،ہنگری اورجنوبی کوریا میں پانچ پٌانچ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعدا دس لاکھ16 ہزار تین سو سے بڑھ گئی.

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 35ہوگئی،  پنجاب میں سب سے زیادہ 928،  سندھ میں 761 مریض، بلوچستان میں 169،خیبر پختونخوا میں 311 افراد زیرعلاج ہیں، گلگت بلتستان میں 190، اسلام آباد میں 68، آزادکشمیر میں 9 میں وائرس کی تصدیق، 126 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔