ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کردیا

حکومت نے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) تحریک انصاف حکومت کا نیا کارنامہ، ترقیاتی بجٹ میں پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کردیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ جنوبی پنجاب، شمالی اور سنٹرل پنجاب کا علیحدہ سے بجٹ مختص ہوگا، محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے صوبائی محکموں سے تین حصوں میں بجٹ تجاویز تیار کرائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے نئے مالی سال 2019-2020 کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 162 ارب روپے کے اضافے کیساتھ 400 ارب روپے ہوگا جس میں جنوبی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 35 فیصد اور شمالی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 33 فیصد مختص کیا جائے گا، سنٹرل پنجاب کے لیے بجٹ 32 فیصد ہوگا۔

نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جس کی حتمی سکروٹنی ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer