فوڈاتھارٹی کے 2ہزارآفیسر روزانہ 5ہزارانسپکشن کررہےہیں: نورالامین مینگل

فوڈاتھارٹی کے 2ہزارآفیسر روزانہ 5ہزارانسپکشن کررہےہیں: نورالامین مینگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سہ ماہی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ابتدائی تین ماہ میں ایک لاکھ چھبیس ہزار تین سو پینسٹھ مقات کی چیکنگ، ایک ہزار چار سو سترہ سیل،ترپن مقدمات درج اور پندرہ افراد کو جیل بھیجا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے پی ایف اے ہیڈکوارٹر نیو مسلم ٹاؤن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی۔ نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ترپن سائنٹفک ماہرین فوڈ اتھارٹی کے قوانین بناتے ہیں، فوڈ اتھارٹی کے دوہزار آفیسر روزانہ پانچ ہزار انسپکشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیوریجز انڈسٹریز کیخلاف کارروائیوں میں چھیاسٹھ مقامات کی چیکنگ، پینتالیس کو بہتری کے نوٹس، گیارہ کو جرمانے، تین کو سیل، پندرہ کے نمونہ جات لیبارٹری تجزیئے کیلئے بھجوائے گئے۔ سات سو پچاس سکولوں کی کینٹین کی چیکنگ کی گئی، تین سو نوے کو نوٹس، چھیاسٹھ کو جرمانے اور پینتیس کو سیل کیا گیا۔ سویٹس اور بیکرز میں ایک ہزار دو سو تینتیس کی چیکنگ، آٹھ سو اکانوے کو نوٹسز، دو سو چھبیس کو جرمانے اورساٹھ کو سیل کیا گیا۔سنیکس اور نمکو میں چھ سو بیالیس چیکنگ،تین سو ستانوے نوٹس،اکانوے جرمانے،بارہ کو سیل کیا گیا۔

ہوٹلز ریسٹورنٹس میں ستاسٹھ کی چیکنگ، تینتیس کو نوٹس،انتیس کو جرمانے اور تین کو سیل کیا گیا۔ چونتیس ڈیری پروڈکشن کی چیکنگ، سات کو سیل کیا گیا۔آئس فیکٹریوں میں ایک سو چھبیس کی چیکنگ، ننانوے کو نوٹسز،سترہ کو سیل اور انیس کو بند کردیا گیا۔