سعید احمد :علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کیلئےخوشخبری آگئی۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ائیر پورٹ پر اب 2کی بجائے ایک ہی کاؤنٹر پر مسافروں کی امیگریشن ہو گی،ایف آئی اے نے مسافروں کی سہولت کیلئےایک کاؤنٹر کر دیا۔
یاد رہے کہ مسافر پہلے ایک کاونٹر سے میگریشن کے بعد فائنل کاؤنٹر سے بھی چیکنگ کراتے تھے،جس کے باعث فائنل کاؤنٹر پر رش لگ جاتا اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔
ایف آئی اے نے اب ایک ہی کاؤنٹر سے مسافروں کی کلیئرنس کر دی ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آج سے ایک کاونٹر پر امیگریشن کا عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔