ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں شادی والے گھر پر امریکی حملہ، 5 افراد مارے گئے، درجنوں زخمی

ایران میں شادی والے گھر پر امریکی حملہ، 5 افراد مارے گئے، درجنوں زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا نے ایک بار پھر ایران پر حملے شروع کئے ہیں جس کی زد میں  اس بار ایک شادی والا گھر بھی  آ گیا ۔ اس حملے میں 5 افراد اپنی جان سے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایرانی ’ریڈ کریسنٹ‘ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں منگل کی شام جنوبی شہر کوہستک میں امریکی فضائی حملوں کا نشانہ بننے والا ایک گھر دکھایا گیا ہے۔ اس گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ اس ڈرون حملہ نے اس گھر میں موجود خوشیوں کے ماحول کو اچانک ماتم میں تبدیل کر دیا۔ امریکی فوج نے منگل کو ایران میں کئی ٹھکانوں پر حملے کیے۔ اس کے جواب میں تہران نے مختلف علاقوں میں کئی مقامات پر میزائل اور ڈرون داغے۔ ان حملوں اور جوابی حملوں کے سبب 6 ماہ سے زیادہ عرصہ سے وقفہ وقفہ سے جاری اس جنگ میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

ایران کے مقامی حکام نے بتایا کہ امریکی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں شادی کی تقریب ہو رہی تھی۔ اس حملے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی میڈیا آؤٹ لیٹ ’ایس ایس این ٹی وی‘ نے بھی اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ چینل کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور ایک شخص کو میناب اسپتال میں زیر علاج دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی سنٹرل کمانڈ نے کہا کہ یہ تازہ حملے ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تجارتی بحری جہازوں اور امریکی فوج پر حملے کی کوششوں کے جواب میں کیے گئے تھے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے ’فاکس نیوز‘ کو فون پر بتایا کہ امریکی فوج نے ایران کے رڈار پر حملے کیے۔