ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری خرچ پر کھانا کھانے کے جرم میں سابق وزیر کو قید کی سزا

سرکاری خرچ پر کھانا کھانے کے جرم میں سابق وزیر کو قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کرویشیا کی سابق وزیرکو یورپی یونین کے فنڈز سے ہزاروں یورو ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانوں پر خرچ کرنے کے جرم میں سزا سنا دی گئی۔

یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (ای پی پی او) کے مطابق گبریئیلا زالچ، جو 2019 کے وسط میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں، کو ’اختیارات کے غلط استعمال‘ پر سات ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ای پی پی او کے بیان کے مطابق زالچ نے کم از کم 9 مواقع پر ریسٹورنٹس میں یورپی یونین یا کروشیا کی حکومت کے خرچ پر شاہانہ اخراجات کیے جن کی مجموعی رقم تقریباً 10 ہزار یورو (11 ہزار 700 ڈالر) بنتی ہے۔  سابق وزیر نے اپنی 40 ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی یورپی یونین کے فنڈز سے ادا کیے تاہم ای پی پی او کے مطابق انہوں نے الزامات تسلیم کر کے پوری رقم واپس کردی ہے۔

گبریئیلا زالچ پہلے ہی بدعنوانی کے الزامات میں سزا یافتہ ہیں۔ زالچ کو پہلی بار 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رواں برس جون میں بھی انہوں نے بدعنوانی اور اثر و رسوخ کے غلط استعمال کے ایک اور مقدمے میں اعترافِ جرم کیا تھا اس کیس میں انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ انہوں نے 2 لاکھ یورو بطور جزوی معاوضہ ادا کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی تھی۔