ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپی یونین کی اعلی نمائندہ کا نائب وزیر اعظم کو ٹیلی فون؛ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

 یورپی یونین کی اعلی نمائندہ کا نائب وزیر اعظم کو ٹیلی فون؛ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یورپی یونین کی اعلی نمائندہ کایہ کیلس  نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا 

دفتر خارجہ  کے مطابق کایہ کیلس نے  حالیہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کی ۔یورپی یونین کی جانب سے سیلاب متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کی ۔یورپی یونین کی پاکستان کی امدادی و بحالی کی کوششوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے  یورپی یونین کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ، اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ماحولیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

پاکستان اور یورپی یونین کے بڑھتے روابط پر دونوں رہنماؤں کا اظہار اطمینان کیا پاکستان اور یورپی یونین کا ماحولیاتی اقدامات اور پائیدار بحالی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا