بنوں حملے میں شہید ہونے والے 9 شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور کے حملے میں شہید ہونے والے 9 شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ 

نماز جنازہ میں شہداء کے لواحقین، عزیز و اقارب، قریبی دوستوں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ 

خود کش حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صنوبر علی (عمر 43سال ،ساکن ضلع  خانیوال)، حوالدار عارف (عمر 41 سال ، ساکن ضلع لودھراں)، حوالدار عمران( عمر 38 سال،ساکن ضلع خانیوال)، حوالدار آفتاب( عمر 44 سال، سالن ضلع بہاولنگر)، سپاہی رشید(عمر 24 سال،سالن ضلع قمبر شاداد کوٹ)، سپاہی ذیشان( عمر 24 سال،سالن ضلع کوٹلی)، سپاہی حسیب(عمر 21 سال ، ساکن ضلع لیہ)، سپاہی احمد (عمر 25 سال، ساکن ضلع لاہور)، سپاہی وارث علی(عمر 19 سال ،ساکن ضلع اوکاڑہ) شامل ہیں۔ 

پاک فوج کے یہ شہداء قابل فخرہیں جنہوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں۔ پاکستان آرمی دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔