پاکستان کی برآمدات میں اضافہ 

پاکستان کی برآمدات میں اضافہ 
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اگست میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 14.27 فیصد اضافہ  ہوا ہے ۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 14.27 فیصد اضافہ  ہوا۔اگست میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالرز رہا  جبکہ اگست میں درآمدات کا حجم 4 ارب 48 کروڑ ڈالرز رہا ۔

جولائی سے اگست تک ملکی برآمدات 4 ارب 43 کروڑ ڈالرز رہیں ۔مالی سال کے دو ماہ میں درآمدات 8 ارب 19 کروڑ ڈالرز رہیں اور  دو ماہ میں تجارتی خسارہ 3 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہا ۔مالی سال کے دو ماہ میں گذشتہ برس کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 40.2 فیصد کمی ہوئی ۔