مانیٹرنگ ڈیسک: گلگت بلتستان میں امن و مان کی صورتحال پر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے شہروں میں اسکاؤٹس، رینجرز اور ایف سی تعینات ہوگی۔
اجلاس میں امن و امان کے قیام کےلیے دفعہ144 نافذ کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ انتظامیہ نے گلگت بلتستان میں غیرقانونی اجتماعات اور سڑکوں کی بندش پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے نفرت پھیلانے پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔