بجلی کے بلوں میں ریلیف، ترمیم شدہ بل کہاں سے ملیں گے؟

بجلی بل،ریلیف،وزیراعظم،لیسکو،فیول پرائس،سٹی42
کیپشن: Electricity bill,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کےاعلان کے بعد شہریوں کا لیسکو دفاتر میں رش، لیسکو نےبلوں کی تصحیح کیساتھ ساتھ ویب سائٹ پرسوموار تک ترمیم شدہ بل جاری کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کردیے۔
وزیراعظم کی جانب سے شہریوں کو بجلی کے بلوں میں مزید ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد ایک بار پھر لیسکو کے دفاتر پہنچنے لگی ہے، وزیراعظم نے تین سو یونٹس تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد لیسکو نے تین سو یونٹس تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سرچارج ختم کرنے کے لئے اقدام کرنا شروع کردیے ہیں۔

کمپنی نے ویب سائٹ پر بلوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام بھی شروع کر دیا ہے، جبکہ جمع ہونیوالے بلوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو آئندہ ماہ بلوں سے منفی کر دیا جائیگا،ذرائع نے بتایا کہ صارفین دفاتر میں جانے کی بجائے سوموار کو ویب سائٹ سے بل نکال سکیں گے، لیسکو کی جانب سے ویب سائٹ پر بل اپ ڈیٹ ہونے کےبعد صارفین پرنٹ لیکربل جمع کروا سکیں گے۔