سٹی42: لیسکو شالامار ڈویژن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشنز کیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کے میٹرز کی ویریفیکیشن کی گئی جس دوران 20 ملزمان بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ،جس میں سے چار کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان لیسکو کی سپلائی لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضے میں لےکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ان کا کہنا ہے بجلی چوری میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں، بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔