معروف سٹیج اداکارہ بجلی چور نکلی

 معروف سٹیج اداکارہ بجلی چور نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو نے معروف سٹیج ڈانسر فریال کے گھر میں چھاپا مار کر بجلی چوری پکڑ لی، کنکشن منقطع کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی اعوان ٹاؤن سب ڈویژن کے عملہ نے معروف اداکارہ فریال کے گھر پر چھاپا مارا، جس کے دوران ڈانسر فریال کے گھر سے بجلی چوری پکڑی گئی. ایکسیئن اقبال ٹاؤن ڈویژن فیضان بٹ نے بتایا کہ فریال نامی سٹیج ڈانسر کے گھر پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری ہو رہی تھی،جس کی وجہ سے کنکشن منقطع کر دیا گیا.

سٹیج ڈانسر کی جانب 87 ہزار روپے کا بل بھی واجب الادا ہے، جس کی ادائیگی نہیں کی گئی. بجلی چوری کرنے پر فریال کے خاوند سفیان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا.