اساتذہ اور طلبہ ہوجائیں خبردار، مراد راس نے اہم اعلان کردیا

Schools corona
کیپشن: Murad Rass
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے پیر سے سکولوں اور تعلیمی اداروں میں اساتذہ و سٹاف کے ویکسی نیشن سرٹییفکیٹ چیک کرنے کی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی ٹیمیں بنا دی ہیں، جو ڈور ٹو ڈور تعلیمی اداروں پر چھاپے مار کر ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرے گی۔ تمام طلبا کو پابند کیا جائے گا کہ وہ خاندان کے سربراہان اور بالغ ارکان کے ویکسینشن سرٹیفکیٹ فراہم کریں۔ خاندان کے سربراہ اور 17 سال عمر تک کے  ارکان کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے والے طلبا کے سکول آنے پر پابندی ہوگی۔

ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی استاد  یا سٹاف کو پایا گیا تو  سکول کو 24 گھنٹے کے اندر سیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جنوبی پنجاب کے طلبا کے لئے روشنی میگزین کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ اردو زبان کی ترقی وترویج کے لئے پنجاب حکومت ''فروغ'' پروگرام کا آغاز کرے گی۔