ڈالرکی اونچی اُڑان، سال کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرگیا

ڈالرکی اونچی اُڑان، سال کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرگیا
کیپشن: Dollar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈالر کی اونچی اڑان، انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 1 سال کی بلند ترین سطح 167 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 166.87 روپے سے بڑھ کر 167.10 روپے کا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق دو ماہ میں انٹربینک میں ڈالر9 روپے 56 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ، دو ماہ میں ڈالر 157.54 روپے سے مہنگاہوکر 167.10 روپے کا ہوگیا ہے ۔ فاریکس ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل بڑھنے پر ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رحجان دیکھا گیا،  100 انڈیکس میں 337 پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی، 100 انڈیکس 47075 کی سطح پر پہنچ گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer