سٹی 42: وزیر اعظم عمران خان کی مرغی پال سکیم سے متعلق کارگردگی رپورٹ تیار ، معیشت میں اضافےکیلئےمرغی پال سکیم کا منصوبہ کارآمد ثابت نہ ہوا ،3فیصد مرغیاں مر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے معیشت کی بہتراور ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے مرغی پال سکیم متعارف کرائی گئی تھی،مرغی پال سکیم کے تحت شہریوں کو فراہم کی گئی کچھ مرغیوں نےتو انڈے نہ دئیےمگر زیادہ تر شہریوں نے انڈے مارکیٹ میں بیچنے کی بجائے گھر میں کھائےجبکہ 3فیصد افراد کی مرغیاں مر گئیں ،رپورٹ کے مطابق 80فیصد لوگوں نےوزیر اعظم کی مرغی پال سکیم کو سراہا ، 90فیصد افرادنےمرغیاں مزید پالنے کو ترجیح دی جبکہ 19فیصد لوگوں نےسکیم کو دوبارہ شروع کرنے سے انکار کیا ہے،
واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے معیشت کی بہتری کیلئے متعارف کرائی گئی مرغی پال سکیم کے تحت 2سال میں8 لاکھ 50 ہزار مرغیاں شہریوں میں تقسیم کی جانی تھیں ۔ لائیو سٹاک نےصرف7 لاکھ 36 ہزار900مرغیاں تقسیم کیں جبکہ 2سال میں1 لاکھ 13 ہزار مرغیاں تقسیم نہیں کی گئیں۔