ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کاجھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی اور پھر بلیک میلنگ

شادی کاجھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی اور پھر بلیک میلنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  خواتین سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، پولیس نے لڑکی کوشادی کا جھانسہ دیکر  زیادتی اور پھر بلیک میل کرنےوالے ملزم حماد  کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے لاہور پولیس نے بلیک میلنگ اور زیادتی کرنے والے ملزم  حماد  کو گرفتار کر لیا،  متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم حماد  شادی کے جھانسے میں ورغلاء کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،غیر اخلاقی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق   کے مطابق  لاہور پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے  مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کو  مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر  کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی،ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

واضح رہے   گجر پورہ کی فیکٹری میں تین افراد نے مبینہ طور پر دو لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پر  پولیس حرکت میں آئی اور فیکٹری کے مالک ندیم کو حراست میں لے لیا،پولیس نے ایک لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، خاتون نے الزام لگایا کہ ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ چوک سے اغوا کیا اور گجر پورہ کی فیکٹری میں نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی۔پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے میڈیکل کے نمونے لیب بھجوا دئیے ہیں جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔