کورونا کی چوتھی لہر،مزید 89 افراد جان سے گئے

 کورونا کی چوتھی لہر،مزید 89 افراد جان سے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک بھر میں کورونا سےمزید 89 افراد انتقال کرگئے،اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 103کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67ہزار 791ہوگئی۔کوروناوائرس  کے باعث مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی۔ این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 61 ہزار 651کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.65فیصد رہی۔

پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 96 ہزار 326، اسلام آباد میں 99 ہزار 910،  سندھ میں  4 لاکھ 33 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10،بلوچستان میں 32 ہزار 248، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 380 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 952 ہو گئی ہے.  پنجاب میں  اب تک 11 ہزار 959 افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 924، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 15، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔